کرپشن کے الزام میں بلدیہ غربی کے 2ڈپٹی ڈائریکٹرزگرفتار 

        کرپشن کے الزام میں بلدیہ غربی کے 2ڈپٹی ڈائریکٹرزگرفتار 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ویسٹ نے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 2ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سابق چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اور میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جام ظفر اللہ کے مطابق صرف ایک ٹینڈر کے ذریعہ قومی خزانے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں  ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل ٹیکس محبوب بیگ اور ندیم کمال کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ سابق چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اور میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈی کے ٹھیکیدار نے ساڑھے پانچ کروڑ کے ٹھیکہ کا ٹینڈر بھرا مگر اسے جاری نہیں کیا گیا،سوا کروڑ روپے میں مذکورہ ٹھیکہ جاری کیا جس سے آمدنی صرف 16 لاکھ ہوئی اس طرح سرکاری خزانے کو جان بوجھ کر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا نقصان صرف ایک ٹھیکے میں پہنچایا گیا 

مزید :

صفحہ آخر -