کے پی ٹی انڈر پاس کو  ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

   کے پی ٹی انڈر پاس کو  ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے پی ٹی انڈر پاس کی بندش معاملہ، ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون، ماحولیات، ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ کے پی ٹی انڈر پاس کو جامعہ این ای ڈی کے انجینئرز کے تفصیلی معائنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کے پی ٹی انڈر پاس کا این ای ڈی یونی ورسٹی کے انجینئرز نے تفصیلی معائنہ کیا ہے انڈر پاس میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں ہے انجینئرز نے کے پی ٹی انڈر پاس کو کلیئر قرار دیا ہے کے پی ٹی انڈر پاس کے اسٹرکچر اور فریم میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں ہے جسکے بعد عوام کی سہولت کے لئے کے پی ٹی انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -