حکومت مقدس ہستیوں کی حرمت وناموس کا تحفظ یقینی بنائے، حنیف جالندھری

حکومت مقدس ہستیوں کی حرمت وناموس کا تحفظ یقینی بنائے، حنیف جالندھری

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مختلف مذہبی تنظیموں کا اجلاس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے آفس حضوری باغ روڈ ملتان میں منعقد ہوا جس کی صدارت ناظم اعلیٰ وفاق المدارس(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کی۔ اجلاس میں جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مولانا اللہ وسایا، معاون ناظم وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب مولانا زبیر احمد صدیقی، مجلس احرار اسلام کے نائب امیر مولانا کفیل شاہ بخاری،  جامعہ عمر بن خطاب کے مولانا کریم بخش، جمعیت علمائپاکستان کے محمد ایوب مغل، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے علامہ خالد محمود ندیم، پاکستان علمائکونسل کے علامہ عبدالحق مجاہد، جامعہ قادریہ حنفیہ کے مولانا محمد نواز، مفتی محمد احمد انور مانکوٹ، جمعیت طلبائاسلام کے محمد زکریا خان، جامعہ قاسم العلوم ملتان کے مولانا عامر محمود، جماعت اسلامی کے رہنماء میاں آصف محمود اخوانی، دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا کے مفتی حامد حسن، قاری محبوب الرحمن جالندھری، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما مولانا عنایت ا? رحمانی، شیخ محمد عمر، جمعیت علمائاسلام کے رہنماء مولانا ایاز الحق قاسمی، مولانا سلطان محمود ضیاء، مولانا عبد المجید تونسوی، مولانا محمد میاں، مولانا محمد حمزہ، علامہ عبد الحق مجاہد، مفتی محمد طیب معاویہ، کاشف بوسن ایڈووکیٹ، صدر قومی تاجر اتحاد سلطان محمود ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ دشمن وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نے متحد ہوکر دشمن کی اس چال کو ناکام بنانا ہے- انہوں نے کہا کہ  مقدس ہستیوں کی حرمت و ناموس کا تحفظ یقینی بنایا جائے، گستاخی کے مرتکب ملزموں کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔ فرقہ واریت کے اسباب پر غور وخوض کر کے ان اسباب کا سدباب کیا جائے اور فرقہ پرستوں کے خلاف غیر جانبدارانہ کارروئیاں کی جائیں۔ اجلاس کے اعلامیہ میں آج جمعہ کو یوم مدح صحابہ کے طور پر منانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اہل سنت اتحاد فورم کا اعلان کیا گیا۔ اتحاد کے سرپرست مولانا محمد حنیف جالندھری، کنوینیئر علامہ فاروق خان سعیدی جبکہ ڈپٹی کنوینیئر علامہ خالد محمود ندیم اور رابطہ سیکرٹری مولانا زبیر احمد صدیقی ہوں گے۔

حنیف جالندھری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -