آج یوم عظمت صحابہؓ واہل بیتؓ،ملکی امن  وامان خراب کرنیکی سازش کی جارہی  ہے، مظہر سعید کاظمی، سکیورٹی ادارے  شرپسندوں کو سزادیں، خالد سلطان قادری

  آج یوم عظمت صحابہؓ واہل بیتؓ،ملکی امن  وامان خراب کرنیکی سازش کی جارہی  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، وہاڑی، کبیروالا(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)آج یومِ عظمتِ صحابہ ؓ و اہلِ بیت ؓ منایا جائے گا   جماعتِ اہلِ سُنت پاکستان کے سربراہ علامہ مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ خالد سُلطان قادری نے اعلان کیا (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
ہے کہ آج مُلک بھر میں یومِ عظمتِ صحابہ ؓ و اہلِ بیت ؓ کے طور پر منایا جائے گا انہوں نے آج ایک بیان میں خُطباء و آئمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں مقدس ہستیوں کے فضائل و مناقب بیان کریں انہوں نے اس امر پر شدید غم و غُصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے مُلکی امن و امان کو خراب کرنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہے ان حالات و واقعات سے ہر مُحبِ وطن پاکستانی کے جذبات بُری طرح مجروح ہوئے ہیں ہم سوادِ اعظم ہونے کے باوجود محض اپنے پیارے وطن کی سلامتی اور امن وامان کی خاطر نہایت صبر و تحمل اور برداشت سے کام لے رہے ہیں حکومتِ وقت اور سکیورٹی سے متعلقہ تمام ادارے حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے مُجرموں کو قرار واقعی سزا دے کر مذہبی دہشت گردی پھیلانے والوں کا قلع قمع کر کے امن و امان قائم کریں۔ ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی آج یوم عظمت صحابہ و آل رسول منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر قاری محمد یعقوب فریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو تمام علماء کرام یوم عظمت صحابہ و آل رسول پر روشنی ڈالیں گے اس موقع پر  قاری عبدالوحید،  حافظ امانت علی، قاری فخرفریدی قاری،مولانابلال فیضی،حبیب قادری،قاری مجاھد مہروی، اختر حسین شیرانی،مولاناعبدالرشید و دیگر موجود تھے۔ پاکستان میں گستاخی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف آج کبیروالا شہر سمیت ملک بھر میں جماعت اہل سنت پاکستان کی اپیل پر ”یوم عظمت صحابہ ؓ “ اور مجلس احرار اسلام کی اپیل پر ”یوم مدح صحابہ ؓ “منایاجارہا ہے۔  مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی اور ایسے قابل مذمت واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات جو یقینی بنانے کے مطالبات کی منظوری کی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
منایاجائیگا