کالے یرقان کا حملہ،2افراد جاں بحق

    کالے یرقان کا حملہ،2افراد جاں بحق

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) رحیم یارخان اور اسکے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموت کا سلسلہ جاری(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 ہے، مزید 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت مزید تین افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گھوٹکی (سندھ) کے رہائشی 55 سال کے محمد اقبال، اوباڑو (سندھ) کے رہائشی 35 سالہ محمد نواز کو کالا یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ پائے اور دم توڑ گئے۔ اسی طرح خاتون سمیت مزید 3 افراد جن میں بدلی شریف کے رہائشی 60 سالہ عبدالقادر تھلی چوک کے رہائشی، 45 سالہ پیر بخش اور گلشن عثمان کی رہائشی 50 سالہ غلام فاطمہ کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -