ریلوے اراضی پر قابض  افراد کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

ریلوے اراضی پر قابض  افراد کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (نیوز رپورٹر) ریلوے ملتا ن ڈویڑن میں ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کی  ہدایات پر ریلوے اراضی پر قابض مافیا کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے مظفرگڑھ   میں   (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
کاروائی کے دوران 27 لاکھ   روپئے   مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کروا لی گئی،دو ماہ کے دوران 21 کروڑ  سے زائد کی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی گئی ہے تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل کی سخت ہدایات پر ریلوے اراضی واگزار کروانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز  آئی او ڈبلیو مظفرگڑھ محمد اظہر، اے ڈبلیو آئی مرزا محمد علی، ریلوے پولیس اے ایس  آئی ریلوے سراج احمد کی  سربراہی میں ٹیم نے مظفرگڑھ  میں   15 مرلے  ریلوے   اراضی جس کی مالیت 27 لاکھ  ہے واگزار کرالی ہے اس سے قبل گزشتہ دو ماہ کے دوران 21 کروڑ روپئے سے زائد مالیت  کی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی گئی ہے،جس پر ڈی ایس ریلوے  کی جانب سے ستائش کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
تیز