طالبہ سے بداخلاقی، ویڈیو وائرل کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار، تحقیقات شروع

      طالبہ سے بداخلاقی، ویڈیو وائرل کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار، تحقیقات شروع

  

ترنڈہ محمدپناہ(نامہ نگار) ترنڈہ محمد پناہ میں ایف آئی اے سائبر ونگ کا چھاپا،سوشل میڈیا پر طالبہ کی بداخلاقی کی ویڈیو وائرل کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار۔تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے بدکردار اسکول ٹیچر ماسٹر طاہر انور نے کچھ عرصہ قبل ٹیوشن پڑھانے کی آڑ میں طالبہ  کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور خفیہ طریقے سے ویڈیو بنا لی اور بعد ازاں اسے بلیک میل کر کے پیسے بٹورتا رہا۔ متاثرہ لڑکی کی شادی کے 6 ماہ بعد ملزم ماسٹر طاہر انور نے اسکی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

کر دی جس سے لڑکی کو طلاق ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر ونگ میں درخواست دی جس پر ایف آئی اے کی ڈپٹی ڈائرکٹر میڈم عائشہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز ترنڈہ محمد پناہ چھاپا مار کر ترنڈہ ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ماسٹر طاہر انور کو گرفتار کر لیا اور فوری طور پر ملزم کو ملتان منتقل کر دیا۔

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -