بے روزگاری،مہنگائی، غریبوں کی مشکلات  بڑھ گئیں، حکومت فلاپ، ذیشان گورمانی

  بے روزگاری،مہنگائی، غریبوں کی مشکلات  بڑھ گئیں، حکومت فلاپ، ذیشان گورمانی

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپوٹر)سابق ممبر صوبائی  اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آئے روز بے روزگاری سے تنگ افراد اپنے بچوں سمیت خودکشی کرنے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 پر مجبور ہو رہے ہیں، حکومت کی جانب سے ایسا کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا جارہا جس سے غریبوں کو ریلیف ملے، نوکریوں کا جھانسہ دے کر حکومت بنانے والے اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، معمولی بارش سے بھی علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے، لنک روڈ سوئمنگ پول کا منظر دکھا رہے ہیں مگر حکومتی ارکان اسمبلی سیاسی انتقامی کارئیوایوں کے ذریعہ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے عبدالمطلب علی بھٹی کی رہائش گا ہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کا گزر اوقات انتہاء مشکل معاشی بدحالی کے علاوہ آئے روز قدرتی آفات سے عوام کی حالت روز بروز بدحالی کا شکار ہوتی جارہی ہے، ٹھوس منصوبہ بندی اور سیاسی حکمت عملی سے حکومتی اقدامات عوام کو ریلیف مہیا کرسکتے ہیں مگر حکومتی ہٹ دھرمی اور نااہلی سے عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں علاقائی انفراسٹریکچر جس کو ہم نے اپنے دور میں ترجیحاتی بنیادوں پر رہن سہن کے قابل بنایا تھا اب حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے معمولی بارش سے بھی علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے، ہماری لنک روڈ سوئمنگ پول کا منظر دکھا رہے ہیں مگر حکومتی ارکان اسمبلی سیاسی انتقامی کارئیوایوں کے ذریعہ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں،محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں پانچ سالہ شوگر کین اسیس کے پیسہ کو علاقہ میں خرچ کرایا اور کئی نئے کارپٹ روڈز کے علاوہ تمام پرانے روڈز کی مرمت ہوئیمگر پچھلے دوسالوں میں موجودہ ارکان اسمبلی کسی بھی سڑک پر ایک ٹرک بجری بھی لگوانے میں ناکام رہے ہیں۔

ذیشان گورمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -