غیرقانونی تعمیرات پر آپریشن،8ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سیل

  غیرقانونی تعمیرات پر آپریشن،8ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)غیر قانونی تعمیرات کرنے پر8 ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سیل کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بہاولپورآصف اقبال چوہدری کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آفیسرچوہدری محمدشفیق اور میٹروپولیٹن آفیسرپلاننگ سلیم محمود زاہدکی سربراہی میں انفورسمنٹ انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر کی آٹھ ہاؤسنگ(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
 سکیموں کے دفاتر سیل اوراختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مالکان سکیموں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں کو درخواست دیدی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی اور سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے خاطر خواہ کارروائیاں کررہا ہے۔اور نقشہ برانچ کاعملہ ریکوری آٹھ کروڑروپے سالانہ سے 19 کروڑروپے سالانہ تک لے گیاہے۔چیف کارپوریشن آفیسرچوہدری شفیق کے مطابق سرکاری واجبات کی وصولی کو جلد اور ہرصورت یقینی  بنایا جائیگا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر نقشہ منظوری کی رفتار کو تیزاور طریقہ کار آسان کردیا گیاہے۔
سیل