ریلوے پریم یونین کا ٹرین مارچ مطالبات منظور ورنہ دمادم مست قلندر  ہوگا، ملازمین کا اعلان، حکومت چارٹر  آف ڈیمانڈ منظورکرے، ذیشان اختر

  ریلوے پریم یونین کا ٹرین مارچ مطالبات منظور ورنہ دمادم مست قلندر  ہوگا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  پریم ریلوے یونین کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے اپنے احتجاج کے دوسرے مرحلہ میں سمہ سٹہ سے پاکپتن تک نکالے جانے والا ٹرین مارچ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 جب بہاولپورریلوے اسٹیشن پر پہنچا تو جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر سید ذیشان اختر کی قیادت کارکنوں نے ٹرین مارچ کے شرکا ء کا  بھرپوراستقبال کیا اور شرکا ء کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ ٹرین مارچ کی قیادت ڈویژنل پریم یونین صدر رانا شریف کر رہے تھے۔اس موقع پر سید ذیشان اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پریم یونین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک کا ہر بندہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت پریم یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری طور پر منظور کرئے۔رانا شریف نے کہا کہ ریلوے میں چھانٹیوں کا عمل فوری طور پر بند کیا جائے،تی ایل اے/پی ایم پیکج کے تحت ملازمین کو مستقل کیا جائے، تمام کیٹیگریز کو اپ گریڈ کرکے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوگان کے واجبات فوری ادا کیے جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔
ذیشان اختر