زین بدفعلی کیس، متاثرہ خاندان کی ہر سطح پر قانونی مالی امداد کی جائے گی، باسط سلطان، ہارون سلطان بخاری، سینئر وکلاء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
ہیڈپنجند،چوک پرمٹ(نمائندگان پاکستان) زین بدفعلی کیس میں متاثرہ خاندان کی ہر سطح پر قانونی و مالی امداد کی جائے گی، آر پی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
ڈیرہ اور ڈی پی او مظفر گڑھ زین بدفعلیکیس کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہ آئیں،سیاست اپنی جگہ لیکن کسی کو معصوم بچوں سے درندگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے معززین علاقہ آصف سلیم غزلانی، ڈاکٹر صابر حسین ملک، میاں ابو ذر غفاری، ملک ارشد مشتاق کھلنگ، بھولاسئیں، محمد اسلم پرویز غزلانی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آصف سلیم خان غزلانی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں میرے ادارہ کی جانب سے زین کے تمام اخراجات، تعلیم، رہائش، جیب خرچ، مفت ہو گا ملک ارشد مشتاق کھلنگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ زین کو قانونی لیگل امداد کیلئے جلد ہی وکلاء بار جتوئی کی طرف سے مفت سینئر وکلاء پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے۔زین بدفعلیکیس کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،چیف جسٹس واقعہ کا از خود نوٹس لیں حکومتی سطح پر متاثرہ خاندان کی مالی امداد کی جائے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر مخدوم سید ہارون سلطان بخاری نے صوبائی امیدوار ملک عبدالعزیز کھلنگ کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ ملک محمد ایاز کھلنگ،ملک محمد حسین کھلنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک عبدالعزیز کھلنگ نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چوک پرمٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق علاقہ کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے عوامی مسائل فوری طور پرحل ہونگے اور پی ٹی آئی حکومت ہی علیحدہ صوبہ بنائے گی ان خیالات کا اظہار ایم این اے سید باسط احمد سلطان بخاری نے بخاری گروپ کے سابق کونسلر سلیم حسین خان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد بخاری گروپ کے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بخاری گروپ کی کامیابی میں ورکرز کا اہم کردار رہا ہے اور بخاری گروپ کے ووٹرز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے بخاری گروپ نے اپنے دور اقتدار میں سینکڑوں بستیوں کو بجلی فراہم کی اسکے علاوہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا جسکی بدولت عوام جوق در جوق بخاری گروپ میں شامل ہو رہے ہیں۔
فیصلہ