صادق آباد، جماعت اسلامی کے زیراہتمام  تقریب،بلدیاتی انتخابات میں دیانتدار  لوگوں کو منتخب کیاجائے، اظہر اقبال حسن

صادق آباد، جماعت اسلامی کے زیراہتمام  تقریب،بلدیاتی انتخابات میں ...

  

 صادق آباد (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی صادق آباد کے زیر اہتمام یوم تاسیس جماعت اسلامی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جماعت اسلامی پاکستان (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہر اقبال حسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاسید مودودی نے جماعت اسلامی کی بنیاد رکھ کر برصغیر کے مسلمانوں کے  لئے نفاذ اسلام اور نظام مصطفی کے نظام کی جدوجہد کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔جماعت اسلامی قیام پاکستان سے لے کر اب تک نفاذ اسلام کے لئے میدان عمل میں ہے،جہاد افغانستان ہو،مسئلہ کشمیر ہو،فلسطین کی تحریک ہو یا ختم نبوت ہو،جماعت اسلامی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں سید مودودی کو ختم نبوت پر لٹریچر لکھنے کی یاداش میں ڈکیٹیڑ نے سزائے موت سنا دی۔لیکن سید کے عزم و ایمان میں لغزش نہ آئی سیاسی میدان میں جماعت اسلامی کے لوگ سینٹ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں نے ارکان منتخب ہوئے ہیں ملک کی اہم وزارتیں ان کے پاس رہی ہیں ان کی کارکردگی اور کردار سب کے سامنے ہے۔ان کے دامن پر کوئی دھبہ نہیں ہے انہوں نے کبھی پلاٹ اور پرمٹ کی سیاست نہیں کی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کا از کود یہ بیان کہ صرف سراج الحق ہی 62,63 دفعہ پر پورا اترتے ہیں۔ہماری شفافیت اور دیانتداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہمیں جھوتے اور سچے لوگوں میں تمیز کرنی چاہیے،بلدیاتی انتخاب عنقریب ہونے والے ہیں اس میں ہمیں ان لوگوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو سچے،محب وطن،دیانتدار اور خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں جن کا ماضی بے داغ ہو،تقریب میں امیر میونسپل کارپوریشن حاجی عبدالعزیز،امیر تحصیل قاری سعید احمد،نائب امیر ضلع شیخ عمر فاروق،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحمان شاکر اور مولانا عبدالجبار مکی،نائب امیر صادق آباد بھی سٹیج پر موجود تھے معززین شہر کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اس کے علاوہ خواتین اسلام کی کثیر تعداد موجود تھی عبدالرحمان شاکر نے اختتام تقریب پر دعائے خیر کروائی۔

اظہر اقبال حسن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -