ملتان ائیر پورٹ،جدہ سے واپسی  پر بلیک لسٹ میں شامل مسافر گرفتار

  ملتان ائیر پورٹ،جدہ سے واپسی  پر بلیک لسٹ میں شامل مسافر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( وقا ئع نگار) ملتان ایف آئی اے حکام نے ائیر پورٹ پر  کارروائی کرتے ہوئے بلیک لسٹ میں شامل  مسافر(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 کو اپنی تحویل میں لیکر سرکل ا?فس منتقل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق جدہ سے ملتان پہنچنے والی فلائٹ میں سوار وہاڑی کے رہائشی سجاد احمد کو ایف آئی اے امیگریشن عملے نے بلیک لسٹ پاسپورٹ استعمال کرنے کی وجہ سے اپنی تحویل میں لیا،جس نے اپنا پرانا پاسپورٹ گم کر دیا تھا اور نیا پاسپورٹ حاصل کیا، ایف آئی اے نے مسافر کا پرانا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں ڈال دیا،سفر سے قبل سجاد احمد نے اپنا پرانا پاسپورٹ امیگریشن کاونٹر پر استعمال کیا،ایف آئی اے حکام نے مسافر کو بلیک لسٹ پاسپورٹ استعمال کرنے کی وجہ سے اپنی تحویل میں لیا جس سے مزید معلومات کے لئے سرکل ا?فس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔
بلیک لسٹ