انرجی ڈیپارٹمنٹ،نشتر، زکریا یونیورسٹی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنیکی تیاریاں
ملتان(نیوز رپورٹر)گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت a1U) پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
چوہدری محمد سرور تھے۔ جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ایم۔ڈی عدنان مدثر۔جامعہ زکریاکی نمائندگی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے سربراہ اور سولرائزیشن پروجیکٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبد الستار ملک نے کی۔ایم۔ او۔ یو کے مطابق محکمہ توانائی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے تکنیکی معاونت مہیا کرے گا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے وائس چانسلر کو یقین دلایا کہ ایکسیلنس سنٹر بنانے میں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی بجٹ کا کثیر حصہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی پر خرچ ہوتا ہے۔ شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے بعد یونیورسٹی کو کافی حد تک مالی فائدہ ہوگا اور یونیورسٹی اپنے وہ وسائل، تحقیق دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں سرف کر سکے گی۔ وائس چانسلر نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک کا یونیورسٹی میں خصوصی پراجیکٹ کیلئے شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس سلسلے میں گذشتہ روز(جمعرات)گورنر ہاوس لاہور میں ایم او یو(میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ)کی تقریب منعقد ہوئی۔جسمیں گورنر پنجاب و چانسلر چودھری محمد سرور،وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک،نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،میڈم ارم بخاری و دیگر شریک ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
تیاریاں