حکومتی پالیسیاں مستحکم پاکستان، عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام، چوہدری جاوید اقبال

حکومتی پالیسیاں مستحکم پاکستان، عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام، چوہدری جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی راہنما ایم این اے چودھری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے حقیقی نمائندے اور ملک کے عظیم لیڈر ہیں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
پاکستان ترقی کی پٹری پر چڑھ چکا تمام حکومتی پالیسیاں مستحکم پاکستان اور عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت اپنی بقاء  کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ مشکل حالات کے باوجود قوم کا اعتماد اپنے کپتان پر بڑھتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ قاضیاں، محلہ نیک محمد، محلہ قادریہ پیپل والا پل و دیگر رہائشی آبادیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انکے ہمراہ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چودھری نعیم شفیق آف چناب گروپ، چودھری فاروق وڑائچ، شمیل مرزا، عثمان وڑائچ، محمد طاہر سخی رانا عبداللّٰہ، چودھری امین، رانا سمیع اللہ فاروق عرف کالا حصاریہ، شاہد اسلم وڑائچ بھی انکے ہمراہ تھے بعد ازاں وہ سینئر صحافی نور محمد سومرو کی رہائش گاہ پر گئے اور انکے بہنوئی سینئر قانون دان محمد انور حسین سومرو ایڈووکیٹ کی وفات پر ان سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر مرحوم کے بھائی و آل پاکستان سومرو ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر رشید سومرو بیٹے نوید انور سومرو ایڈووکیٹ، وحید انور سومرو ایڈووکیٹ، خورشید انور سومرو بھتیجے ڈاکٹر نعمان رشید سومرو، اور شاہد اسلم وڑائچ بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے محلہ قادریہ میں زیر تعمیر جامعہ صابری مسجد کے کام کا جائزہ لیا اہل محلہ سے ملاقات کی اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی اس موقع پر امام مسجد علامہ محمد قاسم حصاریہ ممبران مسجد کمیٹی بھی موجود تھے اہل علاقہ نے صابری مسجد کو شہید کر کے نئی تعمیر کرانے کے کام کا آغاز کرانے پر جاوید وڑائچ اور فاروق وڑائچ کا شکریہ ادا کیا۔
جاوید اقبال