عبدالحکیم:ینگ ڈوگر ویلفیئر پنجاب کے صدر سردار محمد علی قتل
عبدالحکیم،سرائے سدھو (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) ینگ ڈوگر ویلفیئر کونسل پنجاب کے صدر سردار محمد علی ڈوگر کوقتل کردیاگیا۔ مو یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول کے بھتیجے عمران (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
نے محمد اقبال عرف لالو جوئیہ قصائی کی بیٹی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔ پولیس تھانہ سرائے سدھو میں اغوا جیسے سنگین الزامات کی روشنی میں مقدمات بھی درج تھے اور جمعرات کو تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے کبیروالا سیشن کورٹ آئے ہوئے تھے جب وہ پانچ کسی کے نزدیک بستی چاون کے قریب پہنچے تو مخالفین نے فائرنگ کرکیانہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جبکہ اسکابھتیجاموت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہے۔ مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیاہے کہ حملہ آوروں کو ایک قدآور سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او خانیوال نے کہاکہ پولیس تھانہ صدر کبیروالا ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ انکی تعیناتی کے دوران سیاسی مداخلت کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا کسی پر الزام تراشی کرنابہت آسان ہے مقتول محمدعلی ڈوگر کے قتل کی تفتیش میرٹ پر ہوگی اور کسی بے گناہ کو چالان نہیں ہونے دیاجائے گا اور گناہگار کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالاجائیگا چاہے وہ کتنابااثر کیوں نہ ہو۔
قتل