پی ٹی سی ایل :فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام ایکسپریا2020 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
ملتان(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے زیر اہتمام فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام ایکسپریا(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
2020 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس حوالے سے پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کورونا وائرس کی موجودہ وبا کے باوجود کمپنی نے طالب علموں کو ورچوئلی مصروف عمل رکھا اور انہیں سیکھنے کے مواقع اوراساتذہ کی طرف سے رہنمائی فراہم کی گئی۔اس فلیگ شپ پروگرام کے لئے، لمز، آئی بی اے کراچی، نسٹ، فاسٹ اور بحریہ یونیورسٹی جیسی معروف یونیورسٹیوں کے 25 طلباء کو 1200 طلباء میں سے آن لائن گیمفائڈ اسسمنٹ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، سید مظہر حسین، گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل اینڈ یوفون نے کہا”پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ہمارا عزم مضبوط ہے کیونکہ ہم سیکھنے اور رہنمائی کے وسیع مواقع فراہمکرتے ہیں۔پی ٹی سی ایل ایکسپریا فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے ہم پاکستان میں متعدد یونیورسٹیوں سے بہترین طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا میں یہ پروگرام اپنی حقیقی روح کے مطابق جاری رہے اس لئے ورچوئل میکنزم کو شامل کیا گیا۔“ منتخب کردہ طلباء کو چھ ہفتوں پر مشتمل مفصل آئن لائن اوریئنٹیشن دی گئی اور انہیں متعلقہ منصوبے اور شعبہ جات منصوب کئے گئے۔ ایکسپریا کے جامع تعلیم کے تحت، طلباء کو ”لرن ایکس ) (LearnX کے نام سے پی ٹی سی ایل کے انٹرنل لرننگ مینجمنٹ سسٹم اور ان ہاؤس Developing Managerial Skills پروگرام تک رسائی دی گئی۔ طلبا ء کو دنیا کے معروف ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم لنکڈان) LinkedIn (لرننگ تک بھی خصوصی رسائی دی گئی اور طلباء اپنی انٹرن شپ کے اختتام کے بعد بھی اس تک رسائی جاری رکھ سکتے ہیں۔تفریحی اور جدید انداز میں، انٹرنز کو پی ٹی سی ای ایل کی ثقافت، ضابطہ اخلاق، CSR اقدامات اور اس کے کارپوریٹ اقدار کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔ انہیں نیٹ ورک آپریشن سینٹر، ٹیلی فون ایکس چینج، سمارٹ شاپ اور ڈیٹا سینٹرز کا ورچوئلی دورہ کرایا گیا۔ٹاپ تھری طلباء کے ساتھ آن لائن حتمی پریذنٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے اختتامی تقریب کے دوران اپنے پراجیکٹس پیش کیے۔طلباء کو اسلام آباد کے مضافات میں واقع پی ٹی سی ایل سیٹلائیٹ ارتھ سٹیشن کا زمینی دورہ بھی کرایا گیا جو ’مالاچ ارتھ سٹیشن‘کے نام سے جانا جاتا ہے۔پی ٹی سی ایل سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقعوں کی فراہمی سے پاکستان کے نوجوان طلباء کی صلاحتیوں کو نکھارنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ طلباء میں اعتماد اور مہارت پیدا ہو اور وہ اپنے روشن مستقبل پر فخر کریں۔
اختتام پذیر