میونسپل کمیٹی  ہارون آباد، 20ماہ سے تنخواہیں  بند، خاکروبوں کا احتجاج، مین گیٹ پر دھرنا

میونسپل کمیٹی  ہارون آباد، 20ماہ سے تنخواہیں  بند، خاکروبوں کا احتجاج، مین ...

  

ہارون آباد (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے خاکروب عرصہ 20ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے خاکروب 20ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس پر خاکروبوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور میونسپل کمیٹی کے مین گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا، احتجاج میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں بینزر اور پلے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، احتجاج میں شریک شرکاء کا کہنا تھا بیس ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جبکہ ہم نے ہمیشہ جب ملک پاکستان یا شہر ہارون آباد میں بحران عالمی وباء، مذہنی تہوار یاقومی دن ہوں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں، تنخواہیں نہ ملنے کے سبب بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں نوبت فاقہ کشی تک آگئی ہے، احتجاجیوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہماری تنخواہیں جلد سے جلد جاری کی جائیں اور ہمیں فاقہ کشی بچایا جائے۔     

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -