بارش، دیوار گرنے سے گھر کا واحد کفیل جاں بحق، گھر میں کہرام
وہاڑی، میاں چنوں،عبدالحکیم، اڈا25پل (بیورو رپورٹ، نامہ نگار، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)تحصیل میاں چنوں شہر اور گردونواح کے علاقہ جات میں گزشتہ پانچویں روز سے کبھی تیز کبھی ہلکی پارش مسلسل جاری ہے بارش کی وجہ سے جہاں کسان پریشان دکھائی دے رہے ہیں وہیں شہریوں کی زندگی میں بھی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے. کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے کئی تیار فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں، شہر کی صورتحال یہ ہے کہ گلی محلوں میں گھٹنوں (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
تک پانی کھڑا ہے لیکن بلدیاتی عملہ کہیں نظر نہیں آرہا سیوریج کا نظام بند پڑا ہے جسکی وجہ سے بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں، گندگی ہی گندگی دکھائی دے رہی ہے شہری بے یارو مددگار اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے اور صفائی میں مصروف ہیں، عوامی نمائندے بھی مشکل گھڑی میں عوام کے درمیان موجود نہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ 10 محرم کے بعد تحصیل انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی شہریوں کو اپنے ہال پر چھوڑ دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم میاں چنوں کے حالات کا نوٹس لیں بارش میں سیوریج کا نظام ٹھیک کروائیں تاکہ نکاسی کا عمل جاری ہو اور صفائی کروائیں مشکل وقت میں شہریوں کے ساتھ کھڑے ہوں. ملک بھر کی طرح عبدالحکیم و مضافاتاتی علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا عوام الناس کے مطالبے پر مقامی ٹاؤن انتظامیہ نے کچاکھوہ روڈ و دیگر نشیبی مقامات سے سکر مشین کی مدد سے بارش کا جمع شدہ پانی نکالاتھا تاہم مسلسل بارشوں کے سبب بارش کا پانی پھر سے دگنا جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام الناس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے آخری اطلاعات تک بارش جاری تھی۔ گزشتہ کئی دنوں سے وقفہ وقفہ سے برسنے والی بارش نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کیلئے زحمت بننے لگی بارش کیباعث ان علاقوں کاسیوریج کانظام بھی نکاسی آب میں ناکام ثابت ہورہا جگہ جگہ بارش اورسیوریج کے کھڑے پانی نے اہل علاقہ اورراستوں سے گزرنے والے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کریاہے جوعلاقے متاثرہورہے ہیں ان میں مسلم ٹاؤن،کالج ٹاؤن،9-11ڈبلیوبی،مکہ ٹاؤن،پیپلزکالونی،اقبال ٹاؤن،زکریاٹاؤن،بھٹہ شادی خان،بھٹہ اکرام،32کوارٹرودیگرملحقہ علاقے شامل ہیں ان علاقوں کے مکینوں ذیشان اسلم،محمدعمران،ملک فرحان،رانایعقوب،میں شفیق،عاشق علی،قاری اجمل،نیک عالم،طلب دین،رانانادرخان،عبدالحنان ودیگرکاکہناہے کہ وہاڑی میں بیوٹیفکیشن اورگرین اینڈکلین مہم زورشورسے جاری لیکن ہمارے علاقوں میں نکاسی آب کامسئلہ حل نہیں کیاجارہامسلسل بارشوں کی وجہ سے گلیاں اورسڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں اورلوگوں کے گھروں کے اندربھی پانی جمع ہوچکاہے رہی سہی کسرسیوریج کانظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے پوری ہوگئی ہے بارش اورسیوریج کے پانی کی وجہ سے ان علاقوں میں ڈینگی سمیت دیگروبائی امراض پھیلنے کے بھی شدیدخطرات ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کاعملہ صرف شہرکے اندرسیوریج چلانے کی کوشش میں رہتاہے ہمارے علاقوں کی طرف بھول کربھی نہیں دیکھاجارہاانہوں ڈپٹی کمشنرسے اپنے علاقوں کے سیوریج اورنکاسی آب کے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیاہے۔
اڈا 25پل کے نواحی گاؤں چک نمبر24گھگھ میں دیوار گرنے سے گھر کا واحد کفیل محمد منظور موچی نامی شخص دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
کفیل