عوام کو ریلیف ملنا شروع، اپوزیشن کی تنقید بلاجواز ہے، خاور علی شاہ

   عوام کو ریلیف ملنا شروع، اپوزیشن کی تنقید بلاجواز ہے، خاور علی شاہ

  

کبیروالا(نامہ نگار)پنجاب حکومت کی دوسالہ کارکردگی قابل ستائش ہے،اپوزیشن کے پاس”بلاجوازتنقید“ کرنے کے سواکچھ نہیں ہے،،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بلند ویژن کے ساتھ تعمیری جذبے کے تحت عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا،تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ان (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے ممبر صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا کے بھائی اورسماجی شخصیت امیر شاہ قریشی کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے گزشتہ دوسالوں میں ملک کو درپیش سنگین بحرانوں اور مسائل سے نکالنے اور قومی خزانے کو غیر ضروری منصوبوں اور دکھاوے کے کاموں پر خرچ کرنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر استعمال کرنے کی پالیسیوں کو اپنایا،جس کے ثمرات کے نتیجے میں شہریوں کو گراس روٹ لیول پر ریلیف فراہمی کی صورت میں ملنا شروع ہورہے ہیں۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -