ٹیچرز تنظیموں کا اجلاس، حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا فیصلہ، رابطے شروع

      ٹیچرز تنظیموں کا اجلاس، حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا فیصلہ، رابطے ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان اور اساتذہ تنظیموں کے گرینڈ الائنس کا مشترکہ اجلاس پی ٹی یو کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین کی رہائش گاہ پر گرینڈ الائنس پنجاب کے وائس چیئرمین چوہدری مسعود احمد گجرزیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں 8ستمبر کو نواں شہر چوک پر اساتذہ کی حکومت کش پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 ابتدائی مرحلے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بارے حتمی شکل دی گئی اجلاس میں اساتذہ رہنما عابد فرید بزدار کے علاوہ ضلع ملتان کے مختلف مراکز سورج میانی سے رانا اقبال نیئر، شاہد رضوی، شیر شاہ سے محمد اقبال، ہاشم خان، قادر پورراں سے محمد اشفاق،عزیر احمد ظفر، محمد سلیم فانی، بدھلہ سنت سے محمود الحسن، مہر محمد اسحاق ہانسلہ، چوہدری خالد سندھو، ملتان سٹی سے عبد الخالق انصاری،محمد جاوید، میاں نعیم ارشد، لاڑ سے محمد ارشد طاہر، آغا ممتاز، بوسن سے لیاقت چاون، محمد اصغر اٹھنگل، جلال آباد سے عبد الرزاق، پی ٹی یو ڈی سی سے سید مبشر بخاری، ندیم شاہ کے علاوہ دیگر اساتذہ رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عابد فرید بزدار نے کہا کہ پی ٹی یو، گرینڈ الائنس کے زیراہتمام 8ستمبر کو نواں شہر چوک پر اساتذہ کی حکومت کش پالیسیوں کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ رہنماؤں کی قیادت میں ملتان سمیت ڈویژن بھر سے اساتذہ کے قافلے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے حکومت کی اساتذہ کش پالیسیوں کی وجہ سے آج مڈل کلاس طبقہ اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں جنہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دیگر اخراجات نے شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے لیکن موجودہ حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں اساتذہ تنظیموں کے مشترکہ گرینڈ الائنس نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اگر اساتذہ کے مسائل کے حل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو اساتذہ پنجاب اسمبلی تک لانگ مارچ پر مجبور ہو جائیں گے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -