ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے،6افراد جاں بحق

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے،6افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، رحیم یارخان، دائرہ دین پناہ، کہروڑ پکا، (وقائع نگار، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی)نواحی اسراں والا کے محمد ایدریس  تگہ راجپوت کا 15 سالہ بیٹامحمد حمزہ پانی کی چلتی  ہوئی موٹر پرپلاسٹک کا پائپ چڑھانے لگا تو اسے شدید بجلی کا کرنٹ لگا جس سے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں واقع ہیڈ نو بہار رام کلی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء  کے حوالے کردی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ہیڈ نو بہار رام کلی کے قریب موٹر سائیکل سوار  پر سوار ہوکر میاں بیوی جارہے تھے۔اسی اثناء  میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں 30 سالہ خاتون گل ناز (بیوی) موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ نادر عباس (خاوند) کو پر ریسکیو کے جوانوں نے طبی امداد دیکر  فارغ کردیا گیا۔ قومی شاہراہ پر ٹرالر نے ایک ہی خاندان کے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے، موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر پھٹہ رکشہ سے جاٹکرایا،موٹر سائیکل سوار کو ٹریک ٹرالی نے کچل ڈالا، 6 سالہ بچے سمیت تین جاں بحق  ہوگئیگزشتہ روز گڈو (سندھ) کا رہائشی 6 سالہ ریحان اپنی دادی نسرین بی بی، دادا محمد آزاد اور چچا نظام دین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے آنے والے ٹرالر نے کچل ڈالا۔ جس کے نتیجہ میں 6 سالہ فرحان سر پر چوٹ لگنے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا جبکہ دادا، دادی اور چچا معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فرحان کو انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا حادثہ راجن پور کے رہائشی 18 سالہ سجاد احمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھٹہ رکشہ سے جا ٹکرایا، شدید زخمی ہوجانے پر 18 سالہ سجاد احمد انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں 18 سالہ سجاد بھی جانبر نہ ہوپایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جبکہ تیسرا حادثہ بستی بھٹیاں موضع کامل لاڑ کے رہائشی 36 محمد ساجد کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل پھسل جانے کے باعث سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد ساجد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
 نواحی علا قہ چاہ پیرے والا میں 25سالہ نو جوان عبد البا سطٹو کہ مشین پر گھاس کاٹ رہا تھا کہ ٹو کہ مشین میں اچا نک کرنٹ آ گیا کرنٹ لگنے سے عبد البا سط نیچے گر گیا اہل علا قہ نے 1122ریسکیو کو کال کی انہوں نے پہنچ کر سی پی آر پر فام کیا مگر وہ جا نبر نہ ہو سکا نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
حادثات