چوہدری فقیر احمد ارئیں کیخلاف مقدمہ سیاسی  انتقام کی بدترین مثال، ساجد مہدی سلیم

      چوہدری فقیر احمد ارئیں کیخلاف مقدمہ سیاسی  انتقام کی بدترین مثال، ساجد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بوریوالا(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر نے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف شفاف اور  شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے گزشتہ 40سال سے علاقہ میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین کا احترام کیا ہے اورکبھی ان کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالا ان خیالات کا  اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ چوہدری فقیر احمد آرائیں  پر سرکاری زمین کے قبضہ کا الزام لگا کر مقدمہ درج کرنا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہاکہ برسراقتدار پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی کو چوک کی جگہ پر قبضہ کرنے سے روکنا ان کا جرم بن گیاہے۔
ساجد مہدی