سابقہ حکمرانوں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب  دینا پڑیگا،ظہور کھرل، اعجاز سلطان  نور خان بھابھہ کا نئے گٹھ جوڑ پر ردعمل

سابقہ حکمرانوں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب  دینا پڑیگا،ظہور کھرل، اعجاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارکان صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل،اعجاز سلطان بندیشہ،جنوبی پنجاب کے صدر نورخان بھابھہ نے کہا ہے کہ کراچی کے دکھی اور پریشان حال لوگ سمجھ(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 رہے تھے کہ پنجاب کے رہنما کراچی شاید ہمارے دکھ بانٹنے کیلئے آئے ہیں لیکن انہوں نے آنے کے بعد جو بیان بازی کی ہے اس میں کراچی میں ڈوبے لوگوں بارے کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا گیا بلکہ وہی پرانا راگ پھر دہرا رہے ہیں کہ اس حکومت کو کس طرح اقتدار سے علیحدہ کیا جائے وفاق کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ سیاست نہ کریں کیونکہ سیاست صرف نوازشریف اور زرداری خاندان کا حق ہے شہباز شریف اور ان کے حواری جو ساتھ آئے ہیں  وہ کراچی میں کیا کررہے ہیں دونوں جماعتوں کے سربراہ جو میٹنگ کررہے ہیں کیا وہ سیاست نہیں ہے آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ یہ ساری زندگی سیاست کرنے کے قابل نہیں رہیں گے جو کچھ یہ لوگ اس ملک کے ساتھ کر چکے ہیں انہیں لوٹی ہوئی دولت کا ایک ایک پیسہ اور زبردستی قبضہ کی گئی زمین کا ہر چپہ واپس کرنا پڑے گا۔
حساب