اوچشریف کی ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس منظور، افتخار حسن گیلانی

اوچشریف کی ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس منظور، افتخار حسن گیلانی

  

اوچ شریف (نامہ نگار)سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ و صوبائی پارلیمانی(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی اوچ شریف کی میونسپلیٹی کے درجہ پر بحالی سے شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز اور دیگر شہری سہولیات میسر آئیں گی، اوچ شریف میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں روپے مالیت کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، وہ   شمس محل میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوچ شریف مخدوم سیدسبطین حیدر بخاری سے بات چیت کر رہے تھے، سید افتخار حسن گیلانی نے کہا کہ گزشتہ ماہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا درجہ گھٹا کر اسے ٹاؤن کمیٹی بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، جس پر ہم نے اعلیٰ حکومتی حکام اور سیاسی قیادت کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خان سیال نے بھی اپنی رپورٹ میں حکومت کو اوچ شریف میونسپلیٹی کی بحالی کی سفارشات روانہ کیں جس کی روشنی میں حکومت نے ٹاؤن کمیٹی اوچ شریف کی میونسپلیٹی کے درجہ پر بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا، افتخار حسن گیلانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ دو رویہ سڑک کے ترمیمی منصوبے کے لئے 2ارب 32کروڑ 17لاکھ 14ہزارروپے جبکہ اوچ شریف میں اندرون شہر بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور میٹل روڈکی تعمیر کے حوالے سے میگا پراجیکٹ کے لئے 80ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ دو رویہ سڑک کی تعمیر کے ترمیمی منصوبے میں للو والی پل کی دورویہ سڑک کے معیار کے مطابق ازسرنو تعمیر ومرمت کا منصوبہ بھی شامل ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی سہولیات اور اختیارات کی گراس روٹ لیول تک فراہمی کی غرض سے مقامی حکومتوں کاجونیا نظام متعارف کرایا ہے اس کے تحت صوبے کے بجٹ کا 33فیصد حصہ بلدیاتی اداروں کو ملے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جلد ر اوچ شریف کو تحصیل کا درجہ دینے کا وعدہ کیاہے، مخدوم سید سبطین حیدر بخاری نے کہا کہ میونسپلیٹی درجہ کی بحالی سے شہری نئے بلدیاتی نظام کے ثمرات اور ترقیاتی منصوبوں کی افادیت سے براہ راست مستفید ہوں گے۔

افتخار گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -