زکریایونیورسٹی بلوچستان، فاٹا سٹوڈنٹس کیلئے  ریزرو سکالر شپ کی سہولت ختم، متاثرین  کا احتجاج، تحریک شروع کرنیکا اعلان

زکریایونیورسٹی بلوچستان، فاٹا سٹوڈنٹس کیلئے  ریزرو سکالر شپ کی سہولت ختم، ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی زیر تعلیم بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے لیے ریزرو سکالر شپ کی سہولت ختم کردی جس کے ردعمل میں بلوچستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بلوچ سٹوڈنٹ کونسل کی (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

جانب سے یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگالیا جو مسلسل چار روز سے لگا ہوا ہے جس میں طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے سکالرشپ مواقع ختم کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی عزیر بلوچ۔ برکت بلوچ۔ عبدالقدیر بلوچ اور عامر بلوچ  چئیر مین بلوچ سٹوڈنٹ کونسل وقار بلوچ نے بتایا کہ سکالر شپ کا خاتمہ کرکے بلوچی طلباء کے ساتھ ناانصافی کی گئی جو بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے پہلے ہی بلوچستان کی اقوام محرومیوں کا شکار ہے اس فیصلہ سے مزید حالات خراب ہوں گے ہم نیوائس چانسلر سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یونیورسٹی ڈینز کی میٹنگ میں ہوا میں کچھ نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ ہم اپنا حق لے کررہیں گے جو ہمیں ریزرو سیٹ کی صورت میں ملا ہواتھا اگر ہمارا کوٹہ بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -