خانیوال:ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  میں ای روزگار آن لائن کورسز شروع

  خانیوال:ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  میں ای روزگار آن لائن کورسز شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال،کبیروالا،بٹہ کوٹ(بیورو نیوز، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خانیوال میں ای روزگار آن لائن کورسز کا آغاز کردیا گیا۔ای روزگار آن لائن کورسز سے بے روزگار (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
نوجوان ہنرمند بن کر عزت سے روزگار کماسکتے ہیں۔ٹیوٹا  کے زیر اہتمام   پنجاب بھر میں ای روزگار پروگرام کے ذریعے  کورسز  آفر کیے جارہے ہیں  ،بے روزگار نوجوان دس ستمبر تک رجسڑیشن کرواسکتے ہیں،پندرہ ستمبر سے آن لائن کلاسز شروع کردی جائیں گی ان خیالات کا اظہار   ڈسڑکٹ منیجرٹیوٹا خانیوال ندیم فاروق،صدر ڈسڑکٹ بورڈ آف مینجمنٹ احمد رضا،ممبر ڈسڑکٹ بورڈ آف مینجمنٹ محمد اشرف مغل نے ای روزگار آن لائن کورسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل ذوالفقار علی نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کورسز میں تجربہ  کار اساتذہ ،طلباء کو دنیا کی معتبر ترین فری لانسنگ ویب سائیٹس پر کام کرنے اور آن لائن پیسے کمانے کی مفت تربیت فراہم کریں گے۔جس میں طلباء و طالبات داخلہ لینے کے اہل ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کورسز وزیر اعظم پاکستان کے ہنرمند نوجوان کے ویژن کی تکمیل کا باعث بنیں گے اور ملک میں ہنر مند افرادی قوت دستیاب ہوگی۔غربت کے خاتمے کے لیے یہ کورسز اہم کردار اداکریں گے۔ آخر میں مہمانان خصوصی نے کمپیوٹرکا بٹن دبا کر ای روزگار  آن لائن کورسز کا افتتاح کیا اور دعا کروائی۔
شروع