ملتان:ریونیو سکواڈ کا آپریشن، ٹیکس نادہندہ انور جاوید نمبر دار گرفتار
ملتان (نیوز رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محمود کی ہدایت پر ریونیو سکواڈ نے آبیانہ کے بڑے ٹیکس نادہندہ انور جاوید نمبردار کو گرفتار کرلیا ہے تفصیل کے مطابق اے سی صدر کی نگرانی میں ٹیم نے مسلسل تین دن تک مذکورہ (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
نمبردار کی نگرانی کرتے ہوئے گذشتہ روز موضع بوٹہ والا سے انور جاوید نمبردار ٹیم کے ہتھے چڑھ گئے جسے گرفتار کرکے تحصیل حوالات میں بند کردیا گیا ہے ریونیو برانچ ذرائع کے مطابق نمبردار انور جاوید کے ذمہ آبیانہ کی مد میں سابقہ بقایاجات و واجبات کے 34 لاکھ 84 ہزار روپے واجب الادا تھے لیکن بارہا کے نوٹسز ملنے کے باوجود آبیانہ ٹیکس کی ادائیگی میں لیت و لعل سے کام لے رہے تھے جس پر اے سی صدر شہزاد محبوب خٹک نے نائب تحصیلدار کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گذشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے نمبردار انور جاوید کو گرفتار کرکے تحصیل حوالات میں منتقل کردیا ہے۔
گرفتار