ملتان:پرائیویٹ ہسپتال میں بچی سمیت  دو مریضوں کے کامیاب آپریشن

        ملتان:پرائیویٹ ہسپتال میں بچی سمیت  دو مریضوں کے کامیاب آپریشن

  

ملتان ( وقا ئع نگار) ملتان کے نجی ہسپتال میں 10 سالہ بچی کے پیٹ میں بڑی آنت کو اور مثانے کے ساتھ جڑی ہوئی رسولی اور دوسرے مریض کی بڑی آنت اور معدے میں شامل کینسر کی جڑوں کو آپریشن کے ذریعے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 نکال دیا ہے۔جس کے بعد دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملتان شہر میں نیا تعمیر ہونے والا نجی  ہسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ سرجیکل انکولوجسٹ ڈاکٹر فرخ حسن رضوی نے گزشتہ روز دس سالہ نوش فاطمہ کے پیٹ میں گزشتہ تین سالوں سے موجود رسولی کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا۔ مریضہ بچی کی بڑی آنت اور مثانے کے ساتھ منسلک تھی۔اس کے علاؤہ ایک اور مریض کے جسم کے حصہ بڑی آنت اور معدے میں پھیلی  کینسر کی جڑیں کو بھی کامیاب آپریشن کے ذریعے  باہر نکال لیا گیا ہے۔جس کو ڈاکٹروں کی اہم  کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فرخ اس  سے قبل لاہور اور کراچی کے معروف ہسپتالوں میں  اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -