ملتان:جگہ جگہ ڈاکو ناکے، لوٹ مار پولیس ادھر ادھر،متاثرین کااحتجاج

  ملتان:جگہ جگہ ڈاکو ناکے، لوٹ مار پولیس ادھر ادھر،متاثرین کااحتجاج

  

 ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہو(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے جناح ٹاون محمد عمران سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی84ہزار سمیت دوموبائل چھین کر فرار ہوگئے، گردیزی مارکیٹ سپرنٹنڈنٹ مظفر گڑھ کی بیوی ڈرائیور محمد صادق کے ہمراہ شاپنگ کرنے کے لئے گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار دوافراد نے جھپٹامارکر پرس جس میں نقدی و سونا اور موبائل مالیت 1لاکھ87ہزار موجود تھے چھین کر لیگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 19کسی افتخار حسین سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی1لاکھ 15ہزار لیگئے،تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے شاہدہ پروین کے بیٹے سے ملزم یوسف وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل لیگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے مال پلازہ اعظم حسین کی دوکان سے درہم مالیت46ہزار، گلگشت کالونی شجاعت احمد مکی کیگھر سے نقدی و موبائل مالیت2لاکھ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے بہادر پور ا?صف، زکریاٹاون خواجہ محمد ناصر، بسم اللہ کالونی محمد صدام غوری، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ربانی چوک طاہر اشرف، تھانہ کپ کے علاقے شاہ یوسف گردیز محلہ سے سید عون محمد نقوی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، تھانہ قادرپور راں کے علاقے محمد جاویدکے زیر تعمیر مکان سے سامان مالیت85ہزارجبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے وسیم عباس کی گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -