ڈیرہ، قبائلی علاقوں میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کرنیکی منظوری
ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی): ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ میں بھی مکینوں کو اب ایمرجنسی میں جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔بارتھی اور فاضلہ کچھ کے ریسکیو 1122 سٹیشنز کی تکمیل کیلئے 30 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔کمشنر ساجد(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
ظفر ڈال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے ذمہ داری سونپ دی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سمیت دیگر افسران موجود تھے.کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت سٹی پیکج کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے 143 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں ہائی ویز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ،انہار اور دیگر محکموں کے منصوبوں کی پیشرفت کے ساتھ ممکنہ فلڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ریسکیو سٹیشنز کی فنشنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے ریسکیو سٹیشنز کیلئے فور بائی فور چار ایمبولینس اور دو فائر وہیکل کی خریداری کا پراسس شروع کردیا گیا ہے کوہ سلیمان کے سات اونچے مقامات پر ٹورسٹ ریزارٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے پانچ سائٹ میں سے چار بارتھی،مبارکی،گلکی،مٹ چانڈیہ میں ٹورسٹ ریزارٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔کمشنر نے قبائلی علاقوں میں امن و امان کے قیام کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کے آٹھ تھانوں کی نئی عمارتوں کی تکمیل کیلئے 30 نومبر تک کی حتمی تاریخ دی ہے۔ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کی سکیموں کی مرمت اور بحالی کیلئے سفارشات صوبائی حکومت کو روانہ کردی گئیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان اور لاہور کی زیر نگرانی چھ سکیموں پر کام جاری ہے جس کے لئے وزیر اعلی نے پی ایچ اے کے تمام چھ سکیموں کیلئے تمام فنڈز جاری کردئیے ہیں۔منصوبوں میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کے داخلی اور خارجی مقامات کو خوبصورت کیا جائیگا۔دونوں شہروں کے موجودہ پارکس،گرین بیلٹس کی بحالی سمیت 14 اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبید الرشید،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلمپنٹ محمد عدیل،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک،ایگزیکٹو انجینئرز عمیر لطیف، ہمایوں مسرور،محمد ظفر بودلہ اور دیگر افسران موجود تھے۔
منظوری