جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، صوبائی وزراء اورسیکرٹریز کے درمیان رسہ کشی کاامکان

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، صوبائی وزراء اورسیکرٹریز کے درمیان رسہ کشی کاامکان

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے کے باعث وزیراعلی پنجاب سمیت صوبائی وزراء کے مزے ہوگئے ایک صوبائی وزیرکے ماتحت دوسیکرٹری لگادیئے گئے صوبائی وزرا اورسیکرٹری کے درمیان کھینچاتانی کاخدشہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری کے بعدجنوبی پنجاب کیلئے سیکرٹریز کی تعیناتی کابھی نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے بعدمتعدد سیکرٹریوں نے بہاولپورمیں اپنے عہدوں کاچارج سنبھال کرکام بھی شروع کردیاہے جبکہ پنجاب بھرکے وزراء کے ماتحت پہلے ایک سیکرٹری ہوتاتھااب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد جنوبی پنجاب کے سیکرٹری بھی صوبائی وزراء کے ماتحت ہونگے اوروزرا اپنے جائز ناجائز کام اورملازمین کی بھرتی کے حوالے سے سیکرٹریز پردباؤڈالیں گے لیکن مضبوط بیوروکریسی کی وجہ سے شاید وہ اپنے مفادات میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ جس کی وجہ سے وزرا ء اوربیوورکریسی میں رسہ کشی کا خدشہ پیداہوگیاہے۔

رسہ کشی

مزید :

صفحہ اول -