حکومت نے ہنستی بستی معیشت کو دو سال میں تباہ کر دیا،احسن اقبال

حکومت نے ہنستی بستی معیشت کو دو سال میں تباہ کر دیا،احسن اقبال

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل  سابق وزیر منصوبہ بندی  احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جو  ملک کی تباہی و بربادی کی اس کی مثال نہیں ملتی،ہنستی بستی معیشت کو دو سال میں تباہ کر دیا، آج ملک میں عام آدمی رو رہا ہے اور ملک کا ستیاناس کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  انہوں نے کہ رہبر کمیٹی سے بہت اچھی توقعات ہیں، تمام جماعتیں مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کر رہی ہیں،تمام جماعتیں نالائق حکومت سے عوام کی جان چھڑوانے کیلئے فیصلہ کن لائحہ عمل دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس نالائقی اور تباہی سے کیسے نجات دلائیں، اپوزیشن مل کر سوچے گی۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -