”ری اوپننگ الائیڈ سکولز، پرنسپلز کو مستقبل میں درپیش چیلنجز‘‘پر  ویبینار

”ری اوپننگ الائیڈ سکولز، پرنسپلز کو مستقبل میں درپیش چیلنجز‘‘پر  ویبینار

  

 راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)سکولوں کے دوبارہ کھلتے ہی پیش آنے والے تعلیمی چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے الائیڈ سکولز نے گزشتہ دنوں ایک ویبینار بعنوان ”ری اوپننگ الائیڈ سکولز: پرنسپلز کو مستقبل میں درپیش چیلنجز“ کا انعقاد کیا جس کا مقصد ستمبرکے وسط میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے بعد طلباء کے بے خوف وخطر ماحول میں سیکھنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ اور جدید حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ پینل کے طور پر ویبینار میں شریک ہونے والے ماہرینِ تعلیم میں ڈاکٹر شاہد محمود (پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز)، مصباح رحمان (ہیڈ اکیڈیمکس)خالدہ حسن(ہیڈ پری سکولز)،بیلا رضا جمیل (سی۔ای۔او ادارہ تعلیم وآگہی)، سیمی شفقت (تجربہ کار اور ماہر سکول منتظم)،کنزیٰ سیّد (سکول پرنسپل)، جاوید ڈوگر (این۔ڈبلیو۔ اے الائیڈ سکول)اور انعم عبداللہ(پروفیشنل لرنر)شامل تھے۔ جنہوں نے طلباء کی تعلیمی ضروریات،اُن کی حفاظت،سمارٹ نصاب کی تشخیص اور تکمیل کے عنوانات پر جامع گفتگو کی۔ ویبینار میں مریم چودھری (ماہر کمیونیکیٹر) نے بطور ویبینارماڈریٹر اپنا کردار ادا کیا۔ الائیڈسکولز کی700  پرنسپلز نے اس آن لائن ویبینار میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -