کھیلوں کو بحال کرنا خوش آئند ہے،  رانا اسد تنویر

 کھیلوں کو بحال کرنا خوش آئند ہے،  رانا اسد تنویر

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے مایہ ناز کھلاڑی انجینئر رانا اسد تنویر نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کے باعث معطلی کے بعد کھیلوں کو بحال کرنا خوش آئند بات ہے، کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا پریشان تھی، لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس وبا پر ملک میں کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔

، اس وبا پر قابو پانے میں حکومت کا کردار قابل تعریف ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

، گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے ایک سوال کے جواب میں اسد تنویر نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو کہ ا?ج کل نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلیں ترقی پاسکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -