لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش, موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش, موسم خوشگوار
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش, موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے جل تھل ایک ہو گیا موسم خوشگوار۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں رات گئے سے شروع ہونے والی بارش تا حال تک وقفے وقفے سے جاری ہے۔موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ جل تھل ایک ہوگیا۔سڑکیں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے تاہم بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
لاہور، فیصل آباد ، گجرانوالہ گجرات سمیت متعدد شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔