پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی آڈٹ رپورٹ آ گئی ، ریکارڈ میں کتنا جھول ہے ؟ جان کر آپ کو چکر آ جائیں گے 

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی آڈٹ رپورٹ آ گئی ، ریکارڈ میں کتنا جھول ہے ؟ جان ...
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی آڈٹ رپورٹ آ گئی ، ریکارڈ میں کتنا جھول ہے ؟ جان کر آپ کو چکر آ جائیں گے 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور کے لیڈی ریڈنگ کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ہسپتال میں 9 ارب روپے کے مالی نقصان کا انکشاف ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں چار ارب پانچ کروڑ 64 لاکھ روپے کاحساب ہی موجود نہیں ہے ، پیسے کہاں لگائے؟ہسپتال کے پاس ڈیٹاموجود بھی نہیں،4 ارب روپے غیرضروری طورپرخرچ کیے گئے، 80 کروڑروپے قواعد وضوابط کیخلاف خرچ کیے گئے،691 ملین روپے کے اخراجات سے متعلق بھی ریکارڈغائب ہے ۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 15 کروڑ57 لاکھ کی جعلی معائنہ پرچیاں بھی جاری کی گئیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آڈٹ رپورٹ کا جواب تیار کر لیا ہے ، آئندہ محکمانہ اجلاس میں تمام ریکارڈ پیش کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -