نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کیس ، عدالت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کیس ، عدالت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت پر فیصلہ سنا ...
نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کیس ، عدالت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی سیشن عدالت کے جج نے کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کی ضمانت خارج کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدلات میں نیب لاہور کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت کی جانب سے کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کی ضمانت خارج کر دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ 16 ن لیگی رہنماﺅں کی بھی ضمانتیں خارج کردی گئیں ہیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج کا حکمنامے میں کہناتھا کہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے بعد سیشن عدالت کا دائر اختیار نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ مریم نوازشریف پیشی کیلئے نیب لاہور کے دفتر قافلے کے ہمراہ پہنچیں تھیں جبکہ نیب کے دفتر کے باہر بھی ن لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ مریم نوازشریف کو دفتر کے اندر داخل کرنے کیلئے یبریئر ز ہٹائے گئے تو ساتھ ن لیگی کارکنان کی بڑ ی تعداد نے بھی اندر جانے کی کوشش کی اور پولیس نے جب انہیں روکنے کیلئے اقدامات کیے تو حالات کشیدہ ہو گئے اور صورتحال تصادم کی شکل اختیار کر گئی ۔
حالات خراب ہونے کے بعد نیب کی جانب سے مریم نوازشریف کو واپس جانے کا کہہ دیا گیا تاہم ا س دوران ن لیگی اراکین اور پولیس کے درمیان تصادم پتھراﺅ کی شکل اختیار کر گیا ۔