سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے شہر قائد کے نالوں کو تجاوزات سے بچانے کا نسخہ بتادیا

سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے شہر قائد کے نالوں کو تجاوزات سے بچانے کا نسخہ ...
سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے شہر قائد کے نالوں کو تجاوزات سے بچانے کا نسخہ بتادیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ کراچی کو پیکج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کو تنخواہ کے بجائے بریانی کاپیکٹ تھما دیا جائے۔

احتساب عدالت کراچی میں پیشی جت موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں صرف تجاوزات ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،نالے کے دونوں اطراف سروس روڈ بنالیں اس پر کوئی قبضہ نہیں کرےگا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم صرف پیکج کا اعلان کرکے نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پیکج دینا ایسے ہے جیسے مزدور کو تنخواہ کے بجائے بریانی کا پیکٹ دیا جائے،کراچی کو 18 ٹاؤن اور ایک ڈسٹرکٹ میں تبدیل کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -