بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔ضلع پشین کی یونین کونسل علی زئی میں 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق 19 اور 20 اگست کو پولیو سے متعلق نمونے لیے گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا تعلق پولیو سے انکاری خاندان سے ہے، بچے کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔خیال رہے کہ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔