اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ اداروں میں درخواست دی لیکن کچھ نہیں ہوا،حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مفروضے کی بنیاد پر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے ، یہ ہو ہی نہیں سکتا اتنا اہم معاملہ ایگزیکٹو کے مد نظر نہ ہو۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے ، انہیں اپنا کام کرنے دیں ، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ۔