تھائی بادشاہ نے ’بے وفا‘ خاتون محافظ کو شاہی اعزاز واپس دے دیا
بینکاک (ویب ڈیسک )تھائی لینڈ کے 68 سالہ بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے گزشتہ برس ’بے وفائی‘ کے الزام میں شاہی اعزاز سے محروم کی گئی خاتون کو ایک سال بعد ’بے وفائی‘ سے پاک قرار دے کر واپس اعزاز سے نواز دیا۔
بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے اپنی باڈی گارڈ رہنے والی 35 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو ابتدائی طور پر جولائی 2019میں اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کیا تھا۔