سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں نئی پیش رفت، ریا چکرورتی کے گھر پرنارکوٹکس کنٹرول ٹیم کا چھاپہ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں نئی پیش رفت، ریا چکرورتی کے گھر پرنارکوٹکس ...
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں نئی پیش رفت، ریا چکرورتی کے گھر پرنارکوٹکس کنٹرول ٹیم کا چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے آج صبح ریا چکرورتی اور سیموئل میرانڈا کے گھر پر ایک ساتھ چھاپہ مارا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور سشانت کے ہاؤس منیجر سیموئل میرانڈا کے ڈرگس سپلائر کے ساتھ رشتے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی پانچ رکنی ٹیم نے آج ریا چکرورتی اور سیموئل میرانڈا کے گھر پر ایک ساتھ چھاپہ مارا ہے۔
ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی ممبئی کے قریب ’سانتا کروز‘ نامی علاقے میں واقع فلیٹ میں رہتے ہیں، جہاں آج صبح این سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل این سی بی کی ٹیم نے سشانت سنگھ راجپوت کے ہاؤس منیجر سیموئل میرانڈا کو ڈرگس سپلائی کرنے کے الزام میں ممبئی سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سیموئل میرانڈا ان ڈرگس کو ریا چکرورتی کے بھائی شووک کے پاس بھیجتے تھے جبکہ ڈرگس سپلائی کرنے کے الزام میں باندرا سے ’عبدالباسط پریہار‘ اور اندھیری سے ’زید ولاترا‘ کو شووک اور میرانڈا کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کے فلیٹ میں ملی تھی۔گزشتہ ماہ سشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ نے پٹنہ کے راجیو نگر تھانہ میں اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف کیس درج کروایا تھا جس کے بعد اب سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد سی بی آئی اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔

مزید :

تفریح -