لاہور میں دھماکے کے بعد بینک کی عمارت گر گئی , ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع

لاہور میں دھماکے کے بعد بینک کی عمارت گر گئی , ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع
لاہور میں دھماکے کے بعد بینک کی عمارت گر گئی , ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے چوبرجی میں واقع نجی بینک کی عمارت دھماکے کے بعد زمین بوس ہو گئی ، ملبے تلے دبے اب تک 7 افراد کو نکال لیا گیاہے جبکہ ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا ہے اور مختلف پوائنٹس اب بھی گیس لیک ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوبرجی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امداد ی کارروائیوں کا آغاز کر دیاہے ،اب تک 7 افراد کو نکال لیا گیاہے جبکہ مزید کو نکالنے کیلئے ملبے کو ہٹایا جارہاہے ۔ یہ واقع تقریباً پونے دو بجے کے قریب پیش آیا  اور اس وقت جمعہ کے باعث کئی افراد نماز کی ادائیگی کیلئے بھی گئے ہوئے تھے ۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عمارت کے گرنے کی وجوہات کا تعین بھی کیا جارہاہے ۔

پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی معلومات یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہواہے اور اب بھی کئی مقامات سے گیس لیک ہو رہی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور علاقے کو خالی کروا لیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ بینک کی عمارت کی حالت نہایت خستہ تھی جو کہ گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کو برداشت نہیں کر سکی اور گر گئی ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ دو افراد کو سروسز ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولت دی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے ایک شخص سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ سوئی گیس سمیت تمال متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں ۔

مزید :

قومی -