کوئٹہ میں دھماکہ

کوئٹہ میں دھماکہ
کوئٹہ میں دھماکہ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ہوٹل کے قریب دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر واقع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازی نکل رہے تھے کہ قریب ہی واقع ہوٹل پر دھماکہ ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔سیکیورٹی فورسز کا کہناہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے ۔خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ وہاں موجود ایک موٹر سائیکل میں ابھی بھی دھماکہ خیز مواد موجود ہے اور اسے آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث اسے گھیرے میں لے لیا گیاہے ۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -