تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا : شفقت محمود 

تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا : شفقت محمود 
تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا : شفقت محمود 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے شفقت محمود نے بتایا کہ 30 ستمبر تک حالات ٹھیک رہے تو پھر پرائمری سکول بھی کھول دیئے جائیں گے ، پندرہ دن میں سکولز اور ہائی ایجوکیشن کے ادارے ہیں ،جنہیں کھولا جائے گا ، اس تجویز پر مشاورت سات ستمبر کو ہو گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
تفصیلا ت کے مطابق پریس بریفنگ دیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہائر ، مڈل اور پرائم سطح کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے تجویز ہے جس پر حتمی فیصلہ سات ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا ۔ بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے ، ہم کوئی بھی ایس چانس نہیں لینا چاہتے جس سے بچوں کی صحت پر اثرپڑے ، حالات اچھے ہیں ، اللہ نے مہربانی کی ہے ، کورونا کیسز کم ہوئے ہیں ۔ پچھلے چھ ماہ میں بچوں کی تعلیم میں بہت حرج ہواہے ، چھوٹی کلاسوں کے بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں پر بھی زیادہ اثر پڑا ہے ، خاص طور پر کم فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں پر بوجھ پڑا ہے۔ان کا کہناتھا کہ سکول کھولنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -