عدالت نے ڈاکٹر ماہا علی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی لیکن کیوں ؟ جانئے 

عدالت نے ڈاکٹر ماہا علی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کی درخواست ...
عدالت نے ڈاکٹر ماہا علی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی لیکن کیوں ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی ضلعی عدالت نے ڈاکٹر ماہا علی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

کراچی کی ڈسٹرکٹ عدالت جنوبی میں ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ گزری تفتیشی پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست کی۔ڈسٹرکٹ عدالت نے قبر کشائی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ماہا کی تدفین میرپورخاص میں ہوئی ہے، ڈاکٹر ماہا کا مقام تدفین ضلعی عدالت جنوبی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

عدالت نے پولیس کو قبرکشائی کے لئے میرپورخاص کی ضلعی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے سیشن جج میرپورخاص کو بھی ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے خط لکھ دیا۔ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے تفتیشی ٹیم میرپورخاص روانہ ہوگئی ہے جہاں مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی میں 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

مزید :

قومی -