وفاقی وزیرتعلیم نے تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کردی

وفاقی وزیرتعلیم نے تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کردی
وفاقی وزیرتعلیم نے تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کردی

  

 اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سکول اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا سکول کھولنے کا7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیک اکانٹ سے میرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ سکول اکتوبر تک بند رہیں گے ، 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔

بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے شفقت محمود نے بتایا کہ 30 ستمبر تک حالات ٹھیک رہے تو پھر پرائمری سکول بھی کھول دیئے جائیں گے ، پندرہ دن میں سکولز اور ہائی ایجوکیشن کے ادارے ہیں ،جنہیں کھولا جائے گا ، اس تجویز پر مشاورت سات ستمبر کو ہو گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

  پریس بریفنگ دیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہائر ، مڈل اور پرائم سطح کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے تجویز ہے جس پر حتمی فیصلہ سات ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا ۔ بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے ، ہم کوئی بھی ایس چانس نہیں لینا چاہتے جس سے بچوں کی صحت پر اثرپڑے ، حالات اچھے ہیں ، اللہ نے مہربانی کی ہے ، کورونا کیسز کم ہوئے ہیں ۔ پچھلے چھ ماہ میں بچوں کی تعلیم میں بہت حرج ہواہے ، چھوٹی کلاسوں کے بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں پر بھی زیادہ اثر پڑا ہے ، خاص طور پر کم فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں پر بوجھ پڑا ہے۔ان کا کہناتھا کہ سکول کھولنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -