کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق ایم پی اے مجید خان اچکزئی بری
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پربری کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔2017 میں بلوچستان کی اسمبلی کے رکن اور اس وقت پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید اچکزئی پرسارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ٹریفک پولیس انسپیکٹرعطا اللہ کی ہلاکت کا واقعہ 20جون 2017 کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ایک گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔