انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ ...
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 37 پیسے سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی بہتری کے بعد آج مندی کا رجحان چھایا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 165 روپے 77 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ تا رہاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 188 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی آنا شروع ہوئی اور پورا دن کاروبار اتار چڑھاﺅ کا شکار رہا تاہم اختتام پر 100 انڈیکس میں 174 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس میں کاروبار 42 ہزار 14 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔

مزید :

بزنس -